(اردو ایکسپریس) یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ مقدمہ سنت نگر کے رہائشی سید حیدر علی شاہ گیلانی کی مدعیت میں تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا، جس میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، رجب بٹ نے توہینِ رسالت کے قانون 295-C کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک متنازع ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں اس نے اپنے نئے لانچ کیے گئے پرفیوم کا نام بھی 295 رکھا۔
مزید برآں، شکایت کنندہ کا مؤقف ہے کہ رجب بٹ نے اپنی ویڈیو میں مسلمانوں کے مقدس مقامات مکہ اور مدینہ کا بھی تمسخر اڑایا۔ مدعی نے مطالبہ کیا ہے کہ رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔