پاکستان تازہ ترین

پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پی ایس ایل 10 کے میچز کی وجہ سے لاہور میں اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

محکمہ تعلیم نے 56 سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، صبح 8 بجے اسکول آنے والے طلباء کو سوا سات بجے تک حاضری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایک بجے چھٹی کرنے والے اسکولوں کو 12 بجے تک چھٹی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق طلباء، والدین اور عملے کی سہولت کے لیے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں، یہ ہدایات صرف پی ایس ایل میچز کے شیڈول کے دوران قابل اطلاق رہیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے