تازہ ترین کھیل

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 140 رنز کا ہدف دیدیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 140 رنز کا ہدف دیدیا۔

 

عبداللہ شفیق نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ،فخر زمان 1 ،محمد نعیم 8،ڈیرل مچل 13،سکندر رضا 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے ، سیم بلنگز کوئی رنز نہ بنا سکے،کپتان شاہین شاہ آفریدی 2،حارث رئوف 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4،شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، نسیم شاہ ،عماد وسیم اوررائلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

قبل ازیں اسلام آبا د یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ٹاس جیتنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ ہے پتہ نہیں پچ کیسی ہو گی ،پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے پرجوش ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم متوازن ہے،بیٹنگ لائن بڑی ہو تو دباؤ تھوڑا کم ہوتا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں،ڈیرل مچل سمیت بہترین غیرملکی کھلاڑیوں کا ساتھ ہے،پی ایس ایل جیتنا بڑا خوبصورت احساس ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے