(اُردو ایکسپریس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز میں اہم تبدیلیاں کر ڈالیں اور نئے کھلاڑیوں کو شامل کر لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق پشاور زلمی نے کاربن بوش کی جگہ جارج لینڈے کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کر لیا، جبکہ گولڈ کیٹیگری میں شامل ناہید رانا کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا۔
دیگر ٹیموں نے بھی دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین انتخاب کرتے ہوئے اپنی اسکواڈز کو مزید مضبوط کر لیا۔ پی ایس ایل 10 کے لیے ٹیموں کی حتمی شکل اب مزید دلچسپ مقابلوں کا عندیہ دے رہی ہے!