تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو کتنے کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے سیزن 10 کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 14 کروڑ روپے) جبکہ رن اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔

پی ایس ایل 10 کا آغاز آج سے ہو گا ، افتتاحی تقریب راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی ، پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

34 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے