پاکستان تازہ ترین

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں یوم القدس آج منایا جارہا ہے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یوم القدس منائیں گے ، بیت المقدس کی آزادی کے لیے نماز جمعہ میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

 

نمازجمعہ کے بعد فلسطینیوں کی حمایت میں اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، پشاور اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ،اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کی حمایت میں تقاریب ہوں گی۔

کراچی میں یوم القدس کی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک نکالی جائے گی ، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے