تازہ ترین کھیل

ہم نے جتنا ہار سے سیکھا ہے اتنا جیت سے نہیں سیکھا "عبدالصمد

Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ ٹیم ہر تجربے سے سیکھنے کی کوشش کر رہی ہے، اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے باوجود مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز ہے۔

ماؤنٹ مونگانوئی میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس میں عبدالصمد نے کہا کہ حالیہ میچز میں کئی مثبت چیزیں دیکھنے کو ملیں اور ٹیم کا فوکس مستقبل کے بڑے ایونٹس، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ پر ہے۔

انہوں نے کنڈیشنز کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سوئنگ اور سیم کا سامنا مشکل رہا، جبکہ دوسری اننگز میں بیٹنگ بھی آسان نہیں تھی۔ تاہم، نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع ملا اور آنے والے میچز میں بہتری کی امید ہے۔

عبدالصمد نے حسن نواز کی شاندار سنچری کو بھی سراہا، جو ابتدائی ناکامیوں کے بعد ایک بڑی کامیابی تھی۔

واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان 220 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگیا، جبکہ نیوزی لینڈ نے سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے