تازہ ترین کھیل

کیا صائم ایوب پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ انہوں نے لندن میں اپنی ری ہیب مکمل کر لی ہے اور اب لاہور پہنچ چکے ہیں جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں صائم ایوب کی شرکت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔ برطانیہ سے موصول ہونے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں، جو ان کی جلد میدان میں واپسی کی امید دلاتی ہیں۔

 

یاد رہے کہ صائم ایوب دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت سے محروم رہے۔ اب ان کی صحت یابی کی خبریں پاکستانی کرکٹ کے لیے خوش آئند ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے