(اُردو ایکسپریس) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین غیر ضروری قرار دیئے گئے، صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری ختم کر دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سےبند کئے جانے والے پروگرامز کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاک اسٹڈی اور دیگر مضامین شامل ہیں۔اعلامیہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آؤٹ شرح بہت زیادہ ہے، غیر ضروری مضامین کی جگہ مارکیٹ سے ہم آہنگ مضامین شامل کیے جائیں گے۔
- ستمبر 3, 2025
سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 567 Views
Share: