تازہ ترین ٹیکنالوجی

ہراسانی سے بچاؤ.ایک کلک پر مدد دستیاب

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) خیبرپختونخوا میں خواتین سے ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
سینٹرل پولیس آفس پشاورکے مطابق پولیس نے خواتین سے ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئےصوبے بھرمیں پنک بٹن نصب کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 68 پنک بٹن پشاور میں نصب کیےجائیں گے، جہاں خواتین کی نقل وحرکت زیادہ ہوگی وہاں پنک بٹن لگائےجائیں گے۔
سی پی او کے مطابق پنک بٹن کے ذریعےخواتین اپنی شکایت سے پولیس کو بروقت آگاہ کرسکیں گی، پنک بٹن پولیس کنٹرول روم سے منسلک رہیں گے،اسے دبانے سے شکایت کنندہ کی ویڈیو اور آواز کنٹرول روم کو موصول ہوگی۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق خواتین کے علاوہ دیگر شہری بھی اس سہولت سے استفادہ حاصل کرسکیں گے جبکہ پنک بٹن سٹریٹ کرائم کے واقعات پربروقت رسپانس میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے