پاکستان تازہ ترین

پولیس کے 5آن ڈیوٹی SHOs کیخلاف FIA نے FIR کاٹ دی،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) عدالت کے حکم پر منڈی بہاؤالدین پولیس کے 5آن ڈیوٹی SHOsکیخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA)نے ایف آئی آر کاٹ دی اور بتایا ہے کہ اب تفتیش میں مذکورہ افسران سمیت پولیس اہلکاروں کے انفرادی کردار کا تعین ہوگا۔
تفصیل کے مطابق معروف وکیل افضال بھٹی کی درخواست پر یہ مقدمہ درج ہوا ہے جس میں انہیں اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے،ملزمان کی وکالت سے روکنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تھانہ رحمانیہ گجرات کوایس ایچ او کٹھیالہ شیخاں، سب انسپکٹر حامد ناصر، سب انسپکٹر خرم بوسال، سب انسپکٹر نعیم مشتاق ، سب انسپکٹر ارسلان گوندل احمدانہ، سب انسپکٹرمحمد سلیم، کانسٹیبل سفیان و30نامعلوم پولیس ملازمین کیخلاف درخواست دی گئی تھی۔
درخواست کے متن میں بتایاگیا ہے کہ سائل چک نمبر 39کا رہائشی و وکیل ہے، 14جون کو سوا آٹھ بجے صبح اپنےآ ٓفس کے لیے تیار ہورہاتھا کہ اچانک ملزمان حامد ناصر حال تعینات ایس ایچ او تھانہ سول لائن، خرم بوسال ایس ایچ او تھانہ پھالیہ، نعیم مشتاق ایس ایچ او تھانہ قادر آباد، ارسلام گوندل احمد ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل، محمد سلیم ایس ایچ او تھانہ پھالیہ، سفیان کانسٹیبل معہ 30پویس اہلکاربسواری چار عدد سرکاری گاڑیاں، دو پرائیویٹ کاروں پر باہم صلاح مشورہ ہوکرآئےاور تمام لوگ مسلح تھے، چادرچاردیواری کا تقدس پامال کیا اور آتے ہی ملزم حامد ناصر اور خرم شہزاد بوسال وغیرہ نے للکارا کہ افضال بھٹی کو اٹھالیں، ہمارے ملزمان سلیمان بنٹو، عدنان اور اظہر وغیرہ کی وکالت کرنے اور رابطہ رکھنے کا مزہ چکھادو جس پر الزام علیہم نے سائل پر اسلحہ تان لیا اور سائل کو زبردستی اٹھا کر اغوا کرکے پرائیویٹ گاڑی میں ڈال لیا، فیملی کے لوگوں نے منت سماجت کی تو انہیں بھی اہلکاروں نے دھمکیاں دیں کہ اگر کوئی قریب آیا تو سنگین نتائج ہوں گے، اغوا کرکے سائل کو گاؤں سے باہر ڈیرہ مویشیاں پر لے جا کر گاڑی سے اتار لیا ، اسی دوران فیملی کے دو افراد وہاں بھی آگئے، جن کے سامنے پولیس ملازمین نے تشدد کیا اور مارا پیٹاجس سے جسم پر مختلف جگہوں پر ضربات لگی ہیں، سائل کو دھمکیاں دی گئیں کہ اگر آئندہ ہمارے ملزمان کی وکالت یا رابطہ کیا تو تمہیں قتل کردیں گے اور فائرنگ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں میں روانہ ہوگئے، ملزمان نے اپنی سرکاری حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوکر سائل کو اغوا کرکے ، تشدد کرکے اور قتل کی دھمکیاں دے کر سائل کو پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی سے روکا ہے، سائل نے وقوعہ کی بات ایڈیشنل سیشن جج عاصم شہزاد بھٹی منڈی بہاء الدین دائر کی جس میں عدالت نے وقوعہ کی انکوائری کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیا ، گزارش ہے کہ انکوائری کرکے مقدمہ درج کیاجائے۔
اس پر ایف آئی اے کی طرف سے فائنڈنگز میں یہ بات سامنے آئی کہ درخواست گزار کے مطابق 36اہلکار موجود تھے، اور افضال بھٹی کو12 زخم آئے ہیں، اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد تھانہ پھالیہ، قادرآباد، میانہ گوندل اور سول لائن کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، اب تحقیقات کے دوران ہر ایک ملزم اہلکار کا انفرادی کردار جانچاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے