(اُردو ایکسپریس) مدنی مسجد کے معاملے میں انتظامیہ اور علماء کی ایکشن کمیٹی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت انتظامیہ چار ماہ میں مسجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی۔
معاہدہ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے چار ماہ میں مدنی مسجد کی از سر نو تعمیر کی جائے گی۔ اسلام آباد میں آئندہ مساجد کے حوالے سے معاملات علماء ایکشن کمیٹی کی مشاورت سے طے کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انتظامیہ کی طرف سے مدنی مسجد کو شہید کردیا گیا تھا جس پر علماء اور عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ انتظامیہ کا موقف تھا کہ یہ مسجد سرکاری جگہ پر ہونے کی وجہ سے شہید کی گئی تھی۔
- اگست 20, 2025
مدنی مسجد کا معاملہ، علماء ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ میں معاہدہ طے پاگیا
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 122 Views
Share: