پاکستان تازہ ترین

آج سے سرکاری اور نجی سکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی سکول ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامیہ نے سوات اور مالاکنڈ میں سرکاری اور نجی سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکول بند رکھنے کا یہ فیصلہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کےخدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سرکاری اور نجی سکولز 25 اگست تک بند رہیں گے۔یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا میں ہوا جہاں مختلف حادثات میں اب تک 373 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب تک لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے