پاکستان تازہ ترین

ن لیگ نے رانا ثنااللہ کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مسلم لیگ ن نے رانا ثنااللہ کو پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

اعجاز چودھری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا،دوسری جانب ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے پبلک نوٹس آویزاں کردیا، جس کے مطابق امیدوار 19 سے لیکر 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں امیداروں کے ناموں کی فہرست 21 اگست کو جاری کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 23 اگست کو مکمل کیا جائے گا۔

امیدوار 30 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں،سنیٹ کی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔یاد رہے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد سینٹ کی نشست خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے