(اُردو ایکسپریس) خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد ہونے والی تباہی کے بعد لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ اب تک صرف شانگلہ میں سیلاب اور طغیانی سے 36 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیلاب سے 56 سکول،177 سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ 95 گھر تباہ، ایک مسجد اور 2 ہسپتال متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ 27رابطہ پل،5 پن بجلی گھر متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے53مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال کی تباہی سے 48 گھنٹے میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 340 تک جا پہنچی ہے۔