پاکستان تازہ ترین

3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) حافظ آباد کے علاقے اسد اللّٰہ پور کے قریب دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، حافظ آباد پولیس کے مطابق دیرینہ دشمنی کے باعث کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گاڑی سمیت آگ لگا دی, حافظ آبادپولیس نے بتایا ہے کہ مقتولین میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ تینوں مقتولین کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے