(اُردو ایکسپریس) خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جےیوآئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے اپنے ہی گھر والوں پر فائرنگ کر دی ،فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی، اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی،واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا،ریسکیو حکام نےلاشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیں ہیں،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی حالت خطرے سے باہرہے۔