پاکستان تازہ ترین

سی سی ڈی کے قیام کے بعد جرائم میں کتنے فیصد کمی ہوئی ؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ایس پی لاہور آفتاب پھلروان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کرائم میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد 60 فی صد کمی آ گئی ہے۔ ایس پی کے مطابق صوبہ پنجاب میں سی سی ڈی نے گینگ ریپ، ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائیاں کی ہیں، اور لاہور میں گینگ ریپ میں ملوث سارے ملزمان سی سی ڈی مقابلے میں مار دیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ معمر خاتون کے کانوں سے بالیاں اتارنے والے ملزمان بھی اپنے انجام کو پہنچے، ایس پی آفتاب پھلروان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی معافی نہیں ہے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اوّلین فریضہ ہے۔یاد رہے کہ دو دن قبل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر سی سی ڈی کے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا تھا اور ان کی محنت کو سراہا۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جی عمر سلامت، ڈی آئی جی وقاص الحسن، ایس ایس پی تنویر تونیو، آر او گوجرانوالہ منصور امان، ایس ایس پی آفتاب پھلروان سمیت دیگر افسران کو بہترین کارکردگی پر خصوصی شاباش دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے