(اُردو ایکسپریس)
بھارت نے ایک بار پھر اپنی روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر اطلاع کے دریائے جہلم میں اچانک پانی چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں دریا میں طغیانی آگئی اور پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہو گئی۔ بھارت کی اس آبی دہشتگردی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف سرحدوں پر بلکہ پانی جیسے انسانی حق پر بھی حملہ آور ہے۔
چکوٹھی کے مقام پر دریائے جہلم میں داخل ہونے والے پانی میں اچانک غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس سے دریا کے کنارے بسنے والے دیہاتوں میں افراتفری مچ گئی