(اُردو ایکسپریس) بھلوال کے علاقے چک 7 شمالی میں 4 بہنوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق چاروں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹیوں کی عمریں 12 سے 18 سال کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے گھر آئی تو چاروں بچیوں کو بے ہوشی کی حالت میں پایا۔