پاکستان تازہ ترین

بیٹے مجھ سے ملنے آئیں گے، احتجاج یا سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اڈیالہ جیل میں قید بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بعد ازاں عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی، جس کے بعد عمران خان کی ان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان سے بات بھی کروائی گئی۔

کیس کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ گواہ نیب افسر آفتاب احمد کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔

عدالت میں بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کر لی، جبکہ عمران خان کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے،عدالت نے 2 مزید گواہان رابعہ اور ثنا کو بھی آئندہ سماعت پر عدالت میں طلب کر لیا۔

عمران خان نے سماعت کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئؕے کہا کہ ان کی اپنے بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے ٹیلیفون پر گفتگو کروائی گئی ہے، جیل میں ان کے اخبارات کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے