پاکستان تازہ ترین

زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی کے لرزہ خیز قتل کا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی ذبح کرنے والے سمیت تین خطرناک ملزم مبینہ مقابلوں میں مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی گرفتار ڈاکوعدنان کو نشاندہی کے لئے چوہنگ کے علاقے میں لے جارہی تھی کہ ملزم عدنان کے ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے فائرنگ کردی۔ زیر حراست ملزم عدنان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ دوسرے مقابلے میں سی سی ڈی پولیس گرفتار ملزم گل زیب کو ریکوری کے لئے نشتر کالونی لے جا رہی تھی کہ ملزم گل زیب کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ ملزم گل زیب فائرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ دریں اثناء کوٹ رادھاکشن کے علاقہ بھمبہ کے قریب ریڈ کے دوران سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے میں 13 سالہ بچی کو بے دردی سے ذبح کر کے قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت صغیر ساکن گھنیکے کوٹ رادھاکشن جبکہ خاتون کی شناخت نگینہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ جنوبی پنجاب کی رہائشی13 سالہ مہک بنک سٹاپ کی خاتون نگینہ بی بی کے پاس رہائش پذیر تھی، نگینہ کا کزن درندہ ملزم صغیر مہک کو جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے