پاکستان تازہ ترین

جرمن خاتون کوہ پیما پاکستان میں مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہار گئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) جرمن کوہ پیما لورا ڈاہلمائر پاکستانی پہاڑوں پر مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہار گئیں جبکہ ان کی ساتھی خاتون کوہ پیما بیس کیمپ پر واپس لوٹنے مین کامیاب رہیں۔ پاکستان الپائن کلب کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد نے حادثے کی تصدیق کر تے ہوئے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، عرفان ارشد نے لورا کے اہلخانہ، دوستوں اور عالمی کوہ پیما برادری سے تعزیت کی۔ الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر کرار حیدری نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ لورا ڈاہلمائر گلگت بلتستان میں لیلا پیک پر چڑھائی کے دوران شدید زخمی ہوئیں، سابق جرمن اولمپک بائی ایتھلیٹ لورا ڈاہلمائر کو 28 جولائی کو گرنے والے پتھروں نے زخمی کیا۔ حادثہ لیلا پیک پر تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر پیش آیا، لورا کی ساتھی مارینا محفوظ رہیں،مارینا نے بیس کیمپ تک کامیاب واپسی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے