(اُردو ایکسپریس) مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس کے لیے پارٹی کے سربراہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج مری میں ہوگا، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کےاجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہو گی،اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف وفاقی حکومت کی کارکردگی جبکہ مریم نواز پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے کیے گئے اقدامات کے نتائج پر بھی غور ہوگا، اس کے علاوہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں مسلم لیگ ن کو متحرک اور فعال کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
پارٹی سربراہ نواز شریف عوامی مسائل کے حل، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر اہم امور پر اپنے نقط نظر سے آگاہ کریں گے۔
- جولائی 19, 2025
مسلم لیگ ن کااہم اجلاس: نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز مری پہنچ گئے
- by muneeb sardar
- 0 Comments
- 615 Views
Share: