پاکستان تازہ ترین

ایکسائز کی گاڑی کو حادثہ، انسپکٹر جاں بحق، 4 سپاہی شدید زخمی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پشاور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی کو افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر جاں بحق جبکہ 4 سپاہی شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ ایکسائز انسپکٹر عزیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار دیگر چار سپاہی شدید زخمی ہو ئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سپاہی قمر زمان عمر 32 سال (باجوڑ)، سپاہی منصور عمر 29 سال (کرک)، سپاہی سلار عمر 19 سال ( باجوڑ )،سپاہی محمد اعجاز عمر 23 سال (کرک) شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے انسپکٹر عزیر محمد کی عمر 39 سال تھی اور وہ ضلع باجوڑ کے رہائشی تھے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے