پاکستان تازہ ترین

محرم الحرام ؛ 23 اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وزارت داخلہ کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر حساس علاقوں میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں کی درخواست پر موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردیں۔ صوبہ پنجاب کی درخواست پر 23 اضلاع میں عاشورہ کے موقع پر موبائیل و انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ، گجرانوالہ، نارووال، گجرات ،منڈی بہاوالدین اور وزیر آباد میں متعین کردہ مختلف اوقات میں موبائیل و انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی، جبکہ چکوال، تلہ گنگ ،راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور فیصل آباد میں بھی سروس بند رہے گی۔ اسکے علاوہ جھنگ ، ملتان، لودھرا، اوکاڑا، پاک پتن، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی مختلف اوقات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے