پاکستان تازہ ترین

سانحہ سوات میں جس کی کوتاہی ہوگی اس کو سزا دی جائے گی،

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سانحہ سوات پر آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں واضح کیا ہے کہ جس جس کی کوتاہی ثابت ہوگی اُسے سزا دی جائے گی، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر حکومت کی پالیسی بالکل واضح ہے جو ہوگا ایکراس دی بورڈ ہوگاوزیراعلیٰ حفاظتی ضمانت کیس

پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وزیراعلیٰ وکلا ٹیم کے ہمراہ خود عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن سمیت مختلف اداروں میں مقدمات درج ہیں، مگر ان کی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

وکیل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن گرفتاری کا خدشہ لاحق ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کرلی اور تمام متعلقہ اداروں کو مقدمات کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ وزیراعلیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے