پاکستان تازہ ترین

بم دھماکا ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید ، 11 زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے دیگر افراد میں تحصیلدار اور 2 سپاہی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے