(اُردو ایکسپریس) سوات میں مینگورہ بائی پاس پر دریائے سوات میں 15 سیاح ڈوب گئے، سٹی میئر کے مطابق 3 افراد کو بچالیا گیا، دو کی لاشیں ملی ہیں۔ باقی کی تلاش جاری ہے جبکہ لوئر دیر میں بھی 2 خواتین اور 2 بچے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوب گئے۔ خیبرپختونخوا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی کا سلسلہ جاری ہے، سوات اور لوئر دیر میں 15 سیاحوں سمیت 19 افراد دریاؤں میں ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مینگورہ بائی پاس پر دریائے سوات میں 15 سیاح ڈوبے ہیں میئر مینگورہ کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 3 افراد کو بچالیا گیا، 2 کی لاشیں ملی ہیں، 10 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔ دوسری جانب لوئر دیر میں خزانہ بائی پاس کے قریب دریائے پنجکوڑہ میں چار افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ڈوبنے والے دریا کنارے کام کیلئے جارہے تھے کہ بہاؤ تیز ہونے سے ڈوب گئے، ان کی تلاش جاری ہے
منڈہ میں بھی برساتی نالے میں معمر شخص گرگیا، تاہم ریسکیو ٹیمیوں نے پھنسے ہوئے شخص کو ریسکیو کرلیا۔