(اُردو ایکسپریس) سانگھڑ کے نزدیک مھڑاٶ کینال میں ڈوب کر 3طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقامی غوطہ خوروں نے تینوں لڑکیوں کی نعشیں نکال لی ہیں، ضلع بھر میں نہروں میں نہانے پرپابندی کے باوجود لڑکے پولیس چوکی کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں دو حقیقی بھائی اور تیسرا کزن تھا،نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ،جابحق ہونے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی،جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ رحمن، 12 سالہ محمود اور 16 سالہ راشد خاصخیلی شامل ہیں،تینوں کا تعلق سانگھڑ کے محلہ پیر کا تھلہ سے تھا