پاکستان تازہ ترین

کریم کا پاکستان میں اپنی رائیڈ سروس بند کرنے کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس)معروف سفری سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے پاکستان میں اپنی رائیڈنگ سروسز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ معاشی چیلنجز، بڑھتی ہوئی مسابقت اور سرمایہ کاری کی ترجیحات کے پیش نظر کیا گیا ہے

کریم 2015 میں پاکستان میں متعارف ہوئی تھی جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران شہریوں کے لیے سفر کو آسان بنانے میں معاون رہی۔ کمپنی نے خواتین کے لیے محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے، ڈیجیٹل ادائیگیاں متعارف کرانے اور جدید سفری خدمات کی فراہمی میں قابل ذکر کردار ادا کیا۔ تاہم، حالیہ برسوں میں یانگو اور ان ڈرائیو جیسی کمپنیوں کی آمد نے کریم کو مسابقتی دباؤ کا شکار کر دیا۔

 

کریم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ رائیڈ ہیلنگ سروس بند ہو رہی ہے، لیکن کمپنی پاکستان میں اپنی دیگر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرتی رہے گی۔ ان میں فوڈ اور گروسری ڈیلیوری، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور دیگر سہولیات شامل ہوں گی۔

کمپنی نے واضح کیا کہ 18 ستمبر 2025 تک کریم کیئر سروس دستیاب رہے گی، تاکہ صارفین اپنے زیر التواء مسائل حل کر سکیں۔ مزید برآں، جن افراد کا کریم والٹ میں بیلنس موجود ہے، انہیں جلد رقم واپسی کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق کریم کے اس فیصلے سے پاکستانی رائیڈ ہیلنگ انڈسٹری پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے جبکہ مسافروں کے لیے سفری سہولتوں میں کمی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے