(اُردو ایکسپریس) ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ، سورج پھر سے آگ برسا نے لگا ۔ بنوں، سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں 49 ڈگری رہا، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد جیکب آباد، منڈی بہاؤالدین میں 48 ڈگری ریکارڈک کیا گیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47 ڈگری رہا۔ نوابشاہ، بہاولپور، پشاور اور اسلام آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچا،11 اور 12 جون کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری اور جنوبی علاقوں میں 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں صبح سویرے ہی سورج پھر سے آگ برسا نے لگا،محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے امکان کو مسترد کر دیا۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سنٹی گریڈ ر ہنے کا امکا ن ہے۔ کراچی میں کراچی میں بھی شدید گرمی کا راج ہے ،شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری، شدت 35 ڈگری محسوس کی جانے لگی۔درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہے گی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا۔