پاکستان تازہ ترین

چھتیں، دیواریں گرنے سے 12 افراد جاں بحق، 15 زخمی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 6 مرد، 5 بچے اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 8 مرد، 2 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 14 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 13 گھروں کو جزوی جبکہ 1 گھر مکمل منہدم ہوا۔

 

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع پشاور، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، چترال لوئر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر اور کرم میں پیش آئے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 

پی ڈی ایم اے نے مزیدب تایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطع اور بہاو معمول کے مطابق ہے، تیز بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق پہلے ہی سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ جاری کیا ہوا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں، حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے