پاکستان تازہ ترین

چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ماں اور بیٹی زخمی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) مردان میں کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ مرادن کے علاقے رستم کالو ڈھیری میں پیش آیا جہاں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 سالہ محمد حسین اور ایک سالہ زنیرہ شامل ہیں۔

 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے