(اُردو ایکسپریس) پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 1 کمرے سے 6 افراد کی لاشیں ملیں، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔
مبینہ طور پر اموات آگ کی تپش اور دھوئیں کی وجہ سے ہوئیں، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
ریسکیو کے مطابق آگ مکان کے جس حصے میں لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔