پاکستان تازہ ترین

مون سون کا طوفانی اسپیل ،9 افراد جاں بحق ، آج بھی بادل برسیں گے

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) خیبرپختونخوا میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ، 19 زخمی ہوئے ؛پی ڈی ایم اے ملک میں مون سون کے طوفانی اسپیل کے دوران مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں بارش، آندھی اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی،خیبرپختونخوا میں خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اٹک میں طوفانی بارش کے دوران مکان اور دیوار گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، بلوچستان کے علاقے ژوب میں مکانات گرنے سے خاتون اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخواکے مطابق صوبہ میں ہونے والی تیز بارشوں، آندھی اور فلش فلڈ کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 6 افراد جانبحق جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے ہیں،مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 2 مرد، 3 بچے اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 7 مرد، ایک خاتون اور 11 بچے شامل ہیں،تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 38 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 36 گھروں کو جزوی جبکہ 2 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر لوئر، مردان، شانگلہ، باجوڑ اور چترال لوئر، دیر اپر میں پیش آئے۔ دوسری طرف لاہور اور اسلام آباد میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے، آج بھی بادل برسیں گے،کراچی والے بھی آج رم جھم کے منتظر ہیں۔ گلگت بلتستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوامیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،آئندہ 2سے 3روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے