پاکستان تازہ ترین

سیف اللہ جھیل میں کشتی حادثہ ، 6جاں بحق ،ایک لڑکی لاپتہ،آپریشن جاری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) خیبرپختونخوا کے علاقے برسوات کے سیف اللہ جھیل کالام میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی تاحال لاپتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کشتی میں سوار سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے، حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی لاشیں نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کالام منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ایک 17 سالہ لڑکی تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، بچے2 اور 2 مرد شامل ہیں،ریسکیو ٹیمیں لاپتہ لڑکی کی تلاش میں مصروف ہیں۔ اطلاع ملتے فوری طور پر امدادی ٹیمیں، ایمبولینسز اور ٹورازم پولیس کو جائے وقوعہ پہنچے، دشوار گزار اور پہاڑی علاقے کے باوجود ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر پہنچ گئے،اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (USDA) نے بھی ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، سوات پولیس، ٹورازم پولیس اور مقامی جیپ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کالام جھیل میں کشتی الٹنے کے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،انہوں نے جھیل میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہونا انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے