(اردو ایکسپریس) بنوں میں نیم قبائلی علاقے برغنتو میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں7 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدیدزخمی ہوگئے۔
ڈی پی اوبنوں کے مطابق پہلا دھماکہ مسافروں سے بھرے ڈاٹسن کے قریب ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ امدادی سرگرمیوں کے درمیان ہوا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق سڑک پر نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر مسافر وین میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے، کچھ دیر بعد دوسرا دھماکا ہو گیا، جس کی زد میں آ کر امدادی کارروائی کرنے والے 2 افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔ ڈی پی او یاسر آفریدی کے مطابق دوسرے دھماکے سے ایک گاڑی بھی متاثر ہوئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،مسافر وین گاؤں ہاتھی خیل سے بنوں آرہی تھی۔