پاکستان تازہ ترین

تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر تیزاب گردی کی شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کے بیرون ملک علاج کا فیصلہ کر لیا گیا۔

چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا، معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کو خصوصی علاج کیلئے امریکا بھجوایا جائے گا۔

 

حکومت بلوچستان نے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا، حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے