پاکستان تازہ ترین

پٹرول سستا ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا, محکمہ ٹرانسپورٹ نے سی کلاس سٹینڈ انتظامیہ اور ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی کے تناسب سے مسافروں کو مکمل فائدہ دیا جائے جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پندرہ فیصد کمی کر دی گئی۔ دوسری جانب پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا، عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ بھی کمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے