پاکستان تازہ ترین

خیبر پختونخوا حکومت کا پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) خیبر پختونخوا حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

ترجمان پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ ہونےپر3ماہ کابجٹ پیش کرناچاہتےتھے۔پورےسال کابجٹ پیش نہ کرنےسےصوبےکومعاشی مشکلات کاسامناہوسکتا ہے، پارٹی نےصوبےکےمفادمیں وزیراعلیٰ کوپورےسال کابجٹ پیش کرنےکی تجویز دیدی۔صوبائی بجٹ جمعہ 19جون کواسمبلی میں پیش ہوسکتا ہے۔

 

دوسری جانب مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ 27-2026سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال‏27-2026کا بجٹ آخر کس کو منظور ہے؟حکومت کے اتحادی بھی بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں، میڈیا کےمطابق آئی ایم ایف بھی بجٹ ریلیف مسترد کر چکی ہے۔

 

اپوزیشن ممبران اور پی ٹی آئی بجٹ مسترد کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے