پاکستان تازہ ترین

سلنڈر دھماکے کا ہولناک حادثہ: پورا خاندان ایک ایک کر کے جان کی بازی ہار گیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ایک انتہائی دلخراش واقعے میں سینئر فارماسسٹ شاہد یوسفزئی کے آخری زندہ بچ جانے والے بیٹے زرق خان بھی ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس افسوسناک سلنڈر دھماکے میں ابتدائی طور پر شاہد یوسفزئی کے دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوئے۔ اگلے روز ان کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ تین دن بعد خود شاہد یوسفزئی بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

زرق خان، جو اس حادثے کے بعد شدید زخمی حالت میں زیرِ علاج تھے، آج انتقال کر گئے جس کے بعد اس المناک حادثے نے پورے خاندان کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔

یہ واقعہ علاقے میں گہرے دکھ اور سوگ کی فضا چھوڑ گیا ہے، جبکہ مرحومین کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے