پاکستان تازہ ترین

فرسٹ ائیر کی طالبہ ایشال فاطمہ پراسرار حالات میں جاں بحق، کیس میں ملوث تمام ملزمان گرفتار

Share:
Spread the love

جھنگ کے علاقے سلطان کالونی کی رہائشی فرسٹ ائیر کی طالبہ ایشال فاطمہ کی المناک موت نے شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایشال فاطمہ لاپتہ ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں ایک سرخ رنگ کی گاڑی میں سوار تین نوجوانوں کی جانب سے مقامی ہسپتال منتقل کی گئی تھیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی ڈی جھنگ اور مقامی پولیس نے فوری کارروائی شروع کر دی۔ تحقیقات کے دوران واقعے میں استعمال ہونے والی سرخ رنگ کی گاڑی کو ٹریس کرکے قبضے میں لے لیا گیا جبکہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور حقائق سامنے لانے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ اور مقامی افراد شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایشال فاطمہ کی اچانک اور افسوسناک موت نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ عوامی حلقے شفاف تحقیقات اور انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے