پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ،محکمہ موسمیات نے بارش کی بھی نوید سنا دی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث شہری علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی، جبکہ ہفتے کے آخر میں بعض علاقوں میں بارشوں کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں صبح سے ہی شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے اور درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، تاہم حبس اور کمزور ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت 50 ڈگری تک محسوس ہونے کا خدشہ ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، سبی، تربت، پنجگور، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد اور گردونواح میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری جبکہ قلات میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، زیارت میں 29، ژوب میں 39، سبی میں 49، تربت میں 48، نوکنڈی میں 46 اور چمن میں 39 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔ساحلی علاقوں گوادر میں 35 اور جیوانی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے