پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں پہلی بار کرائے کی ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید طرز کی ای بائیک کرائے پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں شہر بھر میں 10 ہزار ای بائیکس اور 300 ڈاکنگ و چارجنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے جس سے شہریوں کو اہم رہائشی اور کمرشل علاقوں سے قریبی پبلک ٹرانسپورٹ سٹیشنز تک آسان اور کم لاگت سفری سہولت میسر آئے گی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق یہ منصوبہ لاہور میں جدید ’’لاسٹ مائل کنیکٹیویٹی‘‘ سسٹم کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور شہری موبائل ایپ کے ذریعے چند سیکنڈز میں ای بائیک حاصل کر سکیں گے۔

منصوبے کے تحت 10 ہزار ای بائیکس کے استعمال سے شہر میں سالانہ ہزاروں ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے جبکہ ٹریفک کے دباؤ، ایندھن کے اخراجات اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے ڈاکنگ اور چارجنگ سٹیشنز کیلئے جگہ فراہم کرے گا، جبکہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے