(اردو ایکسپریس) بہاولپور سمیت پنجاب بھر میں رات گئے آنےوالی شدید آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،دیواریں اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 15 سالہ بچی جاں بحق اور 13 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پنجاب بھر میں رات گئے تیز آندھی سے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا،بہاولپور میں چنن پیر کے علاقے میں دیوار گرنے سے 15 سالہ اللہ وسائی جاں بحق ہوگئی جبکہ بہاولپور اندرون شہر میں دیوار گرنے سے 2 بچے زخمی ہوگئے ،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
بہاولپورکے علاقےغنی گوٹھ اور سی پیک روڈ پر چھتیں گرنے سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں،فتو والی میں سولر پلیٹیں اور جھانگی والا روڈ پر درخت گرنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے،ذخیرہ جنگل اور بھٹہ خشت پر توڑی میں لگنے والی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔آندھی سے تاریں ٹوٹنے اور درخت گرنے کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثرہوا،بہاولپور شہر کے 4 سے زائد فیڈرز سے بجلی منقطع ہے ہوگئی، میپکو حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد سے جلد بحالی کیلئےکوششیں جاری ہیں۔