پاکستان تازہ ترین

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی سرگرمیاں عروج پر،3 بڑی جماعتوں کے سربراہان متحرک

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے سلسلے میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے اور آج تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان خطے میں مصروف دن گزاریں گے۔ صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچیں گے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور امیدواروں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، دورے کے دوران میاں نواز شریف "ویژن گلگت بلتستان” کا اعلان بھی کریں گے اور صبح 10 بجے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور امیدواروں سے خطاب کریں گے، تاہم وہ اپنے دورے کے دوران کسی عوامی اجتماع سے خطاب نہیں کریں گے۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلے سے گلگت بلتستان میں موجود ہیں اور آج سکردو میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ان کی پارٹی کی مقامی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بھی گلگت میں موجود ہیں، جہاں وہ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی دفاتر کا بھی دورہ کریں گے۔ادھر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، مرتضیٰ جاوید عباسی اور عابد رضا کوٹلہ آج مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر پانچ انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق انتخابی مہم کے آخری مراحل میں تینوں بڑی جماعتوں کی قیادت کی سرگرمیاں انتخابی ماحول کو مزید گرم کر رہی ہیں اور آنے والے دنوں میں سیاسی مقابلہ مزید دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے