پاکستان تازہ ترین

توانائی بچت مہم ، اسلام آباد اور پنجاب میں پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں اور مارکیٹیں آج سے رات 8 بجے اور ہوٹل ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند ہوں گے۔ میڈیکل اسٹورز، اسپتال پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 

دوسری جانب توانائی بچت مہم کے تحت پنجاب میں بھی مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں ، 2 جون سے مارکیٹ اور ریسٹورنٹ پرانے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے، وقت کی پابندی سے استثنیٰ یکم جون تک دیا گیا۔

2 جون سے مارکیٹیں 8 بجے بند ہوں گی۔ ریسٹورنٹس ، تندور، جنرل اسٹورز کو رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی کاروبار کے اوقات کار میں نرمی کا آج آخری دن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے