پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران دفعہ 144 نافذ

Share:
Spread the love

محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پابندیوں کا اطلاق بدھ 27 مئی سے منگل 2 جون تک ہوگا۔ جاری کردہ احکامات کے تحت عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے بھوننے یا جلانے، دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہولز، نالیوں یا نہروں میں پھینکنے پر بھی پابندی ہوگی۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے