پاکستان تازہ ترین

انمول عرف پنکی کی عدالت پیشی خطرناک قرار، سماعت جیل میں ہوگی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) کراچی کی سیشن عدالت نے منشیات سپلائی نیٹ ورک کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کی سٹی کورٹ میں پیشی کو امن و امان کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت اور ریمانڈ کی کارروائی جیل میں ہی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سیشن جج کراچی ساؤتھ ظہور احمد ہکڑو نے پولیس کی جانب سے دائر سیکیورٹی خدشات کی خصوصی درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف تھانہ بغدادی میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ نمبر 147/2026 درج ہے، جو کہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے۔ پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ کو سٹی کورٹ لانے سے امن و امان کی صورتحال خراب اور عوامی تحفظ متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے، جس پر عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو سینٹرل جیل کمپلیکس جا کر ریمانڈ کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر اور متعلقہ مجسٹریٹس کو اس حکم پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند کیا ہے، دوسری جانب، درخشاں پولیس نے ملزمہ کے عدالتی ریمانڈ کے خلاف ایک نظرثانی درخواست بھی عدالت میں دائر کر دی ہے جس پر مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے